Advertisement

ایشیاکپ 2023؛ بھارت کے خلاف پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی

ایشیاکپ 2023؛ بھارت کے خلاف پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی

ایشیاکپ 2023؛ بھارت کے خلاف پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی

ایشیاکپ 2023 میں پاک بھارت ٹاکرا کل 2 ستمبر کو سری لنکا کے پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ایشیاکپ 2023 کا تیسرا اور سب سے بڑا میچ کل 2 ستمبر کو پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

اہم اور بڑے میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں جب کہ دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو ہی اپنی جیت کا یقین ہے۔

بھارت کے خلاف امکان ہے کہ آغا سلمان جو نیپال کے خلاف کوئی خاطر خواہ پرفارمنس نہیں دکھا پائے تو ان کی جگہ سعود شکیل لے سکتے ہیں۔

سعود شکیل جیسے بائیں ہاتھ کے بلے باز کو شامل کرنے سے بھارت کے بائیں ہاتھ کے اسپنرز رویندرا جڈیجا اور کلدیپ یادیو کو کھیلنے میں مدد مل سکتی ہے تاہم بابر اعظم کا کھلاڑیوں پر اعتماد کو دیکھتے ہوئے آغا سلمان کو ہی برقرار رکھنے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب ممکنہ طور پر پاکستان محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کو ایک اضافی فاسٹ بولر کے طور شامل کرسکتا ہے۔

Advertisement

پاکستان کی متوقع پلیئنگ الیون

Advertisement

فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، آغا سلمان، افتخار احمد، شاداب خان، فہیم اشرف یا محمد نواز، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف۔

واضح رہے کہ ایشیاکپ 2023 کا آغاز 30 اگست سے ہوگیا ہے جس میں اب تک دو میچز کھیلے جاچکے ہیں، پہلے مقابلے میں پاکستان کا مقابلہ نیپال سے ہوا جس میں پاکستان نے 238 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/590985/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/590985/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
لاہور ٹیسٹ دوسرا دن، جنوبی افریقا کے پہلی اننگ میں 6 وکٹوں پر 216 رنز
سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد برمنگھم میں انتقال کر گئے
لاہور ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version