Advertisement

سینٹرل کنٹریکٹ پر بابراعظم کا ردعمل

پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ معاہدے میں قومی کرکٹرز کو آئی سی سی ریونیو کا حصہ بھی ملے گا۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں وائٹ بال اور ریڈ بال کیٹیگریز کو ایک ساتھ کردیا گیا ہے، پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کو 4 کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے۔

اے کیٹیگری میں 3 کھلاڑی شامل ہیں جن کے معاوضوں میں 202 فیصد اضافہ گیا کیا ہے جب کہ بی کیٹگری میں 6 کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے جن کی تنخواہوں میں 144 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

اسی طرح سی کیٹگری میں 2 کرکٹرز شامل ہیں اور اوران کے معاوضوں میں 135 اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کیٹگریز سی میں 14 کرکٹرز شامل ہیں۔

سینٹرل کنٹریکٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’’سینٹرل کنٹریکٹ سے مکمل مطمئن اور خوش ہوں، یہ ایک تاریخی معاہدہ ہے جس میں پی سی بی چیئرمین ذکاء اشرف نے ذاتی دلچسپی لی جس کے لیے ان کا شکریہ‘‘۔

Advertisement

بابر اعظم نے کہا کہ بورڈ سے مذاکرات ایک طویل اور چیلنجنگ عمل تھا لیکن ہم صاف اور فائدہ مند معاہدے پر پہنچے، یہ معاہدہ کھلاڑیوں کے کیریئر اور پاکستان کرکٹ کے لیے ایک نیا باب ثابت ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مکمل توجہ ورلڈ کپ پر ہے اور ہم اس کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/596066/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/596066/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، نیا ون ڈے کپتان کون؟
ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ 2026 کی لائن اپ مکمل، عمان اور یوے ای کی طویل عرصے بعد واپسی
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version