Advertisement

ارشد ندیم کو چیئرمین سینیٹ کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا انعام

چیٸرمین سینیٹ نے ورلڈ ایتھلیکٹس چیمپٸین شپ میں ملک کا نام روشن کرنے پر ارشد ندیم کو دس لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے قومی جیولن ہیرو ارشد ندیم نے ملاقات کی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی ملاقات میں چئیرمین سینیٹ نے ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹیکس چیمپئین شپ میں سلور میڈل جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز اور حالیہ ورلڈ ایتھلیٹیکس چیمپئین شپ میں ارشد ندیم کی کارکردگی انتہاٸی شاندار رہی۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی بے مثال کارکردگی کی بدولت پاکستان کا نام روشن کیا، آپ جیسے لوگ پاکستان کا فخر، قومی ہیرو ہیں، اپنی محنت جاری رکھیں اور پاکستان کا نام مزید روشن کریں، ہم آپ کی معاونت کیلئے تیار ہیں۔

چیٸرمین سینیٹ نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے ٹیلنٹ کو نکھارنے کی ضرورت ہے، چئیرمین سینیٹ نے ارشد ندیم کو برینڈ ایمبیسیڈر بنانے اور ان کی اسپانسر شپ کیلئے نجی شعبے سے بات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Advertisement

قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اس مقام تک پہنچنے کیلئے اپنی جدوجہد کے بارے میں چئیرمین سینیٹ کو آگاہ کرتے ہوے حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ سلور میڈل جیتنے پر چیئرمین سینیٹ نے ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/664717/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/664717/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version