Advertisement

فخر زمان کو کھیلنے سے خود انکار کردینا چاہیے، رمیز راجہ

فخر زمان کو کھیلنے سے خود انکار کردینا چاہیے، رمیز راجہ

پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے ایشیاکپ میں خراب کارکردگی دکھانے  والے کھلاڑی فخر زمان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کولمبو میں سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلے میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم ایشیاکپ سے باہر ہوگئی ہے جس کے بعد قومی کھلاڑیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایشیاکپ میں فخر زمان کوئی خاطر خواہ پرفارمنس نہیں دکھاسکے جس پر شائقین سمیت سابق کھلاڑیوں اور پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے بھی ان پر تنقید کی ہے۔

رمیز راجہ کا اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فخر زمان تو آج کل واکنگ وکٹ ہیں اور ان کی باڈی لینگویج بھی حیران کن لگ رہی ہے، میرے خیال میں انہیں خود کھیلنے سے انکار کردینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سست ٹریک پر بابر اعظم ایک یا دو اننگز کے علاوہ جدوجہد کرتے دکھائی دیے ہیں، انہیں بطور کپتان اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے اور مستفید فیصلے لینے چاہیے۔

Advertisement

رمیز راجہ نے امام الحق اور سعود شکیل کی عدم موجودگی پر بھی مایوسی کا اظہار کیا جب کہ امام الحق کمر کی تکلیف اور سعود شکیل بخار کی وجہ سے میچ سے باہر ہوگئے تھے۔

انہوں نے ماضی کا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ میچ کی صبح انضمام الحق نے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کردیا کیونکہ وہ پیٹ میں مسئلے کی وجہ سے پوری رات سو نہیں سکے تھے۔

رمیز راجہ نے بتایا کہ انضمام الحق کو کھیلنے پر مجبور کیا گیا اور ان سے کہا گیا کہ ان کے پاس اور کوئی آپشن نہیں ہے جس کے بعد انہوں نے میچ کھیلا اور اچھا پرفارم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ عظیم کھلاڑی بننا چاہتے ہیں تو آدھے فٹ کھلاڑیوں کو بھی خطرہ مول لینا چاہیے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/681985/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/681985/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version