Advertisement

ورلڈ کپ کی تیاری ہے لیکن ایشیاکپ جیتنا بھی اہم ہے، بابر اعظم

ورلڈ کپ کی تیاری ہے لیکن ایشیاکپ جیتنا بھی اہم ہے، بابر اعظم

ورلڈ کپ کی تیاری ہے لیکن ایشیاکپ جیتنا بھی اہم ہے، بابر اعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کہتے ہیں کہ یہ سچ ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاری ہے لیکن ایشیاکپ جیتنا بھی اہم ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز سے کافی ہم آہنگ ہیں اور یہ سچ ہے ہمیں یہاں کا ایڈوانٹیج حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہائی وولٹیج ہوتا ہے اور اس کا ہمیں اندازہ بھی ہے  لیکن ہمارے ہاتھ میں محنت ہے جب کہ زرلٹ ہمارے ہاتھ میں نہیں۔

بابر اعظم کہتے ہیں کہ ہمارے بلے باز اچھی فارم میں ہیں اور مجھے امید ہے کل بھی ذمہ داری سے کھیلیں گے، ہماری ٹاپ آرڈر وہی رہے گی جب کہ ہمارا مڈل آرڈر کا مسئلہ بھی کافی حد تک حل ہوگیا  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں سری لنکا میں بارش کا کچھ پتا نہیں چلتا، کل کی کل دیکھیں گے۔ ایشیاکپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے، اس کو چھوٹا ایونٹ نہیں کہہ سکتے۔

کپتان نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ ہماری ورلڈ کپ کی تیاری ہے لیکن یہاں جیتنا اہم ہے۔ ایشیا کپ کے شیڈول کا معلوم تھا کہ ملتان کے بعد سری لنکا پھر لاہور اور واپس سری لنکا آنے کا ہے لیکن بطور پروفیشنل کرکٹر سفری شیڈول کا فرق نہیں پڑنا چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جو تین سال سے جیت رہے ہیں اس کا کریڈٹ ٹیم انتظامیہ اور پلیئرز کو جاتا ہے، ہم ہر طرح کی کنڈیشنز میں اچھا کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں اور کامیاب رہے۔ مکی آرتھر کے ہوتے ہوئے ہم سب نے کیریئر شروع کیا جب کہ انہیں پلیئرز کا اندازہ ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایشیاکپ 2023 میں کل پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا جو کینیڈی کے پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ اس سے قبل پاکستان نے نیپال کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/691432/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/691432/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
پاکستان ویمنز بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنز، دوسرا ون ڈے جنوبی افریقہ کے نام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version