Advertisement

مراکش سے آنے والے مناظر دیکھ کر پریشان ہوگیا ہوں، بابر اعظم

مراکش سے آنے والے مناظر دیکھ کر پریشان ہوگیا ہوں، بابر اعظم

مراکش سے آنے والے مناظر دیکھ کر پریشان ہوگیا ہوں، بابر اعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مراکش زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مراکش میں خوفناک زلزلے سے 820 افراد جاں بحق اور 672 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 205 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

مراکش زلزلے پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’’مراکش سے آنے والے مناظر دیکھ کر پریشان ہوگیا ہوں، اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے‘‘۔

خیال رہے کہ مراکش میں تباہ کن زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی تھی جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ زلزلے کی شدت سے تاریخی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مراکش کے پہاڑی علاقے اٹلس میں آیا، جس کا مرکز مراکش کے جنوب مغرب میں 75 کلومیٹر دور تھا۔

زلزلے کی زیر زمین گہرائی 18.5 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد آفٹرشاکس کاسلسلہ تاحال جاری ہے۔ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/697925/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/697925/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version