Advertisement

ایشیاکپ 2023؛ پاک بھارت میچ بارش کی نظر ہوگیا

ایشیاکپ 2023 کا ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ بارش کی نظر ہوکر بے نتیجہ ختم کردیا گیا ہے۔

ایشیاکپ 2023 کے تیسرے میچ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل تھیں جس کو بارش کے باعث ختم کردیا گیا ہے۔

میچ کو بے نتیجہ قرار دے کر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے جب کہ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ابتداء میں پاکستانی بولرز نے جارحانہ بولنگ کرتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کو پریشر میں رکھا جب کہ بھارت کی 4 وکٹیں 66 رنز پر ہی گرچکی تھیں۔

یاد رہے کہ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

Advertisement

روہت شرما نے  ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا  تھا کہ موسم کا عمل دخل ہوسکتا ہے لیکن ہم اس بارے میں زیادہ نہیں سوچتے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سچ تو یہ ہے کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔ہم نے گزشتہ ایک ڈیڑھ ماہ میں یہاں کافی کرکٹ کھیلی ہےتو ہم یہاں کی کنڈیشنز سے واقف ہیں۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف اہم میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور نیپال کے خلاف کھیلنے والی ٹیم ہی  برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان:

فخر زمان،امام الحق، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، آغا سلمان، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف

بھارت:

Advertisement

روہت شرما (کپتان)، شبمان گل، ایشان کشن، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، شردول ٹھاکر، کلدیپ یادیو، محمد سراج، جسپریت بمراہ

دونوں ٹیمیں ون ڈے میچ میں 2019 کے ورلڈکپ کے 4 سال بعد اب مد مقابل آئی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/737024/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/737024/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
پاکستانی اسپنرز بھارتی بیٹرز کیلئے بڑا چیلنج، سنجے منجریکر نے بھارتی ٹیم کو خبردار کردیا
پاک-بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس کی سخت وارننگ، 30 ہزار درہم تک جرمانے کا انتباہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version