ہربھجن سنگھ کی نجم سیٹھی کے بیان پر تنقید

ہربھجن سنگھ کی نجم سیٹھی کے بیان پر تنقید
سابق بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کو تاریخی ریکارڈ فراہم کرنے کی ضرورت ہے جو ثابت کرتے ہیں کہ پاک بھارت میچز میں بھارت کی فتوحات زیادہ ہیں۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’پتا نہیں نجم سیٹھی صاحب آج کل کیا سگریٹ پی رہے ہیں، مجھے معلوم نہیں کہ وہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان پسندیدہ رہا ہے اور بھارت پاکستان سے کھیلنا نہیں چاہتا‘‘۔سابق بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ براہ کرم کوئی انہیں ریکارڈ مہیا کرے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب بھی پاک بھارت مقابلے ہوئے ہیں تو ان میں بھارت نے زیادہ فتوحات حاصل کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بھارت پاکستان سے ہارنے سے ڈرتا ہے؟ نجم سیٹھی کا سوال
ہربھجن سنگھ کہتے ہیں کہ انہوں نے بے بنیاد بات کی ہے اور بھارت کسی کے خلاف بھی کھیلنے سے نہیں ڈرتا جب کہ انہیں ایشین کرکٹ کونسل کے ساتھ بیٹھ کر دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ٹورنامنٹ کس طرف جارہا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ موسم کو چھوڑو اور جب چاہو، جہاں چاہو کھیل لو ہم تمھیں شکست دیں گے۔
خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور اے سی سی نے آج پی سی بی کو مطلع کیا تھا کہ اگلا پاک بھارت میچ بارش کی پیشگوئی کے باعث کولمبو سے ہمبنٹوٹا منتقل کردیا گیا ہے۔
اس اعلان کے ایک گھنٹے بعد ہی انہوں نے اپنا فیصلہ بدل دیا اور کولمبو میں ہی کروانے کا فیصلہ کیا۔
اس پر ردعمل دیتے ہوئے پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ’’کیا ہو رہا ہے؟ کیا بھارت پاکستان سے کھیلنے اور ہارنے سے ڈرتا ہے؟ بارش کی پیشن گوئی کو تو دیکھیں!‘‘۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/757645/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/757645/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

