ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان

ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
ورلڈ کپ کے لیے ایشیاکپ والے اسکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان کے معاملے پر قومی سلیکشن کمیٹی کا کپتان بابر اعظم سے رابطہ ہوا ہے جب کہ بابر اعظم ورلڈ کپ اسکواڈ پر کل سلیکشن کمیٹی سے اہم ملاقات کریں گے۔
سلیکشن کمیٹی ممبران کی آج لاہور میں ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن سے بھی ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد ایشیاکپ والے اسکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ کی ورلڈ کپ میں شرکت خطرے میں پڑگئی
نسیم شاہ اگر ورلڈ کپ سے باہر ہوئے تو چار فاسٹ بولرز کے ناموں پر مشاورت ہوئی اور زمان خان سمیت حسن علی، محمد حسنین اور شاہ نواز دھانی کے ناموں پر غور کیا گیا۔
پاکستان کا ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان اگلے تین سے چار روز میں ہونے کا امکان ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/804669/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/804669/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News