Advertisement

شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو فیملی قرار دے دیا

شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو فیملی قرار دے دیا

شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو فیملی قرار دے دیا

شاہین آفریدی نے بابر اعظم کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں فیملی قرار دے دیا۔

ایشیاکپ 2023 کے دوران شاہین آفریدی اور بابر اعظم کے درمیان ڈریسنگ روم میں اختلافات کی افواہیں زیر گردش تھیں جس کے بعد شاہین آفریدی نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کپتان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔

Advertisement

شاہین آفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کپتان بابر اعظم کے ساتھ تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے ’فیملی‘ لکھا اور ساتھ ہی محبت کا اظہار کرتے ہوئے دل والا ایموجی بھی شیئر کیا۔

تصویر میں شاہین اور بابر اعظم کو ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ وہ ایک میز پر شطرنج بھی کھیل رہے ہیں۔

تصویر سامنے آنے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات کی افواہوں نے دم توڑ دیا ہے جب کہ تصویر پر شائقین نے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔

خیال رہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں تھیں جب پاکستان کو اشیاکپ میں سری لنکا کے ہاتھوں آخری گیند پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے اختتام پر کپتان بابر اعظم ڈریسنگ روم میں سینئر کھلاڑیوں پر بھڑک اٹھے تھے جس پر شاہین آفریدی اور بابر اعظم کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی تھی تاہم محمد رضوان نے صورت حال کو قابو میں کیا تھا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے مایہ ناز بولر شاہین آفریدی کی شادی سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اشناء آفریدی کے ساتھ منگل کو کراچی میں ہوگی۔

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/817410/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/817410/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version