Advertisement

پاکستان ٹیم کے بھارت پہنچنے پر ایئرپورٹ ’’بابر بھائی‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا

بابر اعظم کا بھارت پہنچنے کے بعد پہلا بڑا بیان سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے بدھ کی رات بھارت کے شہر حیدرآباد پہنچ گئی۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جارہا ہے جس میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 18 کھلاڑی 13 سپورٹ اسٹاف بھارت پہنچ گئے ہیں۔

بولنگ کوچ مورنے مورکل دبئی میں ٹیم کے ساتھ شامل ہوئے جب کہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر حیدرآباد میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

پاکستان ٹیم کے بھارت پہنچنے پر شائقین نے پرتپاک استقبال کیا جب کہ اس موقع پر ایئرپورٹ ’’بابر بھائی‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ بعد ازاں پولیس نے انہیں خاموش کروادیا۔

https://twitter.com/r__aymara/status/1707054024519045274?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1707054024519045274%7Ctwgr%5E51b852fafda6c73a21670f89732292221bd36e65%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Ficc-world-cup-2023-pakistan-cricket-team-lands-in-india

Advertisement

خیال رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ سے قبل 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا وارم میچ کھیلے گی جب کہ دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف ہوگا۔

ورلڈکپ 2023 کے لیے پاکستانی اسکواڈ

کپتانی کے فرائض بابر اعظم انجام دیں گے جب کہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے، علاوہ ازیں محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، امام الحق اور عبداللہ شفیق اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں آغا سلمان، سعود شکیل، افتخار احمد، محمد نواز، اسامہ میر، شاہین آفریدی، حارث رؤف، حسن علی اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں جب کہ ابرار احمد، محمد حارث اور زمان خان کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی جب کہ پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو ہوگا۔

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/831018/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/831018/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version