عدالت نے معروف کرکٹر کے حق میں فیصلہ سُنا دیا

سری لنکن کرکٹر دانوشکا گوناتھیلاکا کو سڈنی کی عدالت نے ریپ کے الزام میں ناکامی شواہد کی بنا پر بری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی شکایت کنندہ کی جانب سے ٹھوس ثبوت فراہم کرنے کی وجہ سے عدالت نے کرکٹر دانوشکا گوناتھیلاکا کو بری کیا۔
دانوشکا گنتھیلاکا کو گزشتہ سال نومبر میں ریپ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جب وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سریئن کرکٹ ٹیم کے ساتھ سڈنی میں تھے۔
کرکٹر دانوشکا گوناتھیلاکا جنہوں نے آٹھ ٹیسٹ سمیت 100 سے زیادہ میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کی ہے کو ان کی گرفتاری کے بعد مسابقتی کرکٹ سے معطل کردیا گیا تھا۔
عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر دانوشکا گوناتھیلاکا کا کہنا تھا کہ میں خوش ہوں کہ میری زندگی دوبارہ معمول پر آ گئی ہے، میں اب واپس جا کر کرکٹ کھیلنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/936660/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/936660/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

