سینٹرل کنٹریکٹ کا تنازع حل کرنے کا ٹاسک انضمام الحق کے سپرد

سینٹرل کنٹریکٹ کا تنازع حل کرنے کا ٹاسک انضمام الحق کے سپرد
کھلاڑیوں سے سینٹرل کنٹریکٹ کا تنازع حل ہونے کے قریب دکھائی دے رہا ہے کیونکہ اس کا ٹاسک انضمام الحق کو دے دیا گیا ہے۔
میڈٰیا رپورٹس کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات کی جس میں امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ دو سے تین روز میں سینٹرل کنٹریکٹ کا تنازع حل ہوجائے گا۔
ملاقات میں ذکا اشرف نے انضمام الحق کو کھلاڑیوں سے مذاکرات کا اختیار سونپ دیا ہے جب کہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کھلاڑیوں اور انضمام الحق کا ایجنٹ ایک ہی ہے جو کہ کھلاڑیوں کے ہی حق میں اور کوئی نہ کوئی حل ضرور نکلنے کی امید ہے۔
کھلاڑیوں کا مطالبہ ہے کہ پی سی بی کو آئی سی سی اور اسپانسرز سے حاصل ہونے والے ریوینیو میں انہیں بھی ایک حصہ دیا جائے جس کا رواج فی الحال پاکستان میں موجود نہیں اور اسے فوری نافذ کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف سلیکٹر انضمام الحق نے محمد عامر کو ٹیم میں واپسی کا طریقہ بتا دیا
ابتدائی طور ہر بورڈ نے اے کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو ماہانہ 45 لاکھ روپے تنخواہ دینے کی پیشکش کی تھی لیکن کھلاڑیوں نے ٹیکس میں نمایاں کٹوتیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا تاہم اب بورڈ تنخواہوں میں مزید اضافے پر غور کررہا ہے۔
گزشتہ چار ماہ کے دوران کھلاڑیوں کو پی سی بی سے ماہانہ ریٹینرز یا میچ فیس کی مد میں کوئی ادائیگی موصول نہیں ہوئی ہے جب کہ بورڈ ان ادائیگیوں کو فوری ادا کرنے کے لیے سرگرم ہے۔
اس سارے معاملے پر کھلاڑیوں نے خاموش احتجاج برقرار رکھا ہوا ہے اور اب وہ اسپانسر سے متعلق سرگرمیوں کے بائیکاٹ اور آئندہ ورلڈ کپ کے دوران پروموشنل ایونٹس میں شرکت سے ممکنہ انکار پر غور کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انضمام الحق نے شان مسعود اور زمان خان کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی
تاہم انضمام الحق حالات کو اس حد تک بڑھنے سے روکنے کے لیے پرعزم دکھائی دیتے ہیں جب کہ کھلاڑی بھی اس مسئلے کو خود حل کرنا چاہتے ہیں لیکن کچھ آفیشلز مبینہ طور پر ’ڈبل گیم‘ کھیل رہے ہیں۔
آفیشلز کھلاڑیوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ مینجمنٹ کمیٹی کے موجودہ چیئرمین کی مدت ملازمت کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال کے باعث کوئی معاہدہ نہ کریں۔
دوسری جانب پی سی بی کے اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ آئندہ ایک دو روز میں معاہدوں کے حوالے سے مثبت خبریں سامنے آنے کی امید ہے جب کہ کھلاڑیوں کو بھی اس معاملے پر زیادہ لچکدار انداز اپنانے کی ضرورت ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/940535/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/940535/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News