Advertisement

ورلڈ کپ سے قبل معروف فاسٹ بولر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

بھارت میں چند روز بعد شروع ہونے والے ورلڈکپ کے لیے افغان ٹیم میں شامل نوجوان فاسٹ بولر نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

24 سالہ فاسٹ باؤلر نوین الحق حال ہی میں دو سال سے زیادہ کے وقفے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کے منظر نامے پر واپس آئے ہیں۔

ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے ان کے فیصلے نے کرکٹ کے بہت سے شائقین کو حیران کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نوین الحق نے لکھا کہ “اپنے ملک کی نمائندگی کرنا بہت ہی فخر کی بات ہے لیکن میں ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو جاؤں گا تاہم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے اپنی ٹیم کو دستیاب رہوں گا”۔

انہوں نے مزید لکھا کہ “یہ بہت ہی مشکل فیصلہ ہے لیکن اپنے کیرئیر کو طویل کرنے کے لیے یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا، افغان کرکٹ بورڈ اور تمام چاہنے والوں کا سپورٹ کرنے کے لیے بہت شکریہ”۔

واضح رہے کہ نوین الحق انٹرنیشنل کرکٹ کے علاوہ دنیا بھر میں ہونے والی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز بھی کھیلتے ہیں جن میں پی ایس ایل، بگ بیش، لنکا پریمیئر لیگ اور آئی پی ایل شامل ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/953356/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/953356/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version