میتھیو ہیڈن نے قومی ٹیم میں نظم و ضبط کی وجہ اسلام کو قرار دے دیا

میتھیو ہیڈن نے قومی ٹیم میں نظم و ضبط کی وجہ اسلام کو قرار دے دیا
سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ اسلام نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اندر اور میدان کے باہر نظم و ضبط پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
میتھیو ہیڈن پاکستان ٹیم کے مینٹور کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، انہوں نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے حالیہ وارم اپ میچ میں کمنٹری کی خدمات انجام دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم چیمپئن ہیں، میتھیو ہیڈن
میتھیو ہیڈن نے میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے پاکستان ٹیم میں نظم و ضبط کی وجہ اسلام کو قرار دیا اور کہا کہ ’’یہ اسلام پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرز زندگی میں زیادہ نظم و ضبط ہے جس کی میں بہت تعریف کرتا ہوں، آخر کار کرکٹ بھی ایک نظم و ضبط کا کھیل ہے۔
خیال رہے کہ دوسرے وارم اپ میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 14 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم کپتان بابر اعظم اور افتخار احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ 2023؛ دوسرے وارم اپ میچ میں بھی پاکستان کو آسٹریلیا سے شکست
قومی ٹیم 352 رنز کا ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی تھی جب کہ پہلے وارم اپ میچ میں بھی پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ 2023 میں اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی جب کہ دوسرا میچ 9 اکتوبر کو سری لنکا سے ہوگا اور پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/10/162980/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/10/162980/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

