Advertisement

ہیڈ کوچ نے سری لنکا کے خلاف پاکستان کا خفیہ ہتھیار بتادیا

ہیڈ کوچ نے سری لنکا کے خلاف پاکستان کا خفیہ ہتھیار بتادیا

ہیڈ کوچ نے سری لنکا کے خلاف پاکستان کا خفیہ ہتھیار بتادیا

ورلڈکپ 2023 کے گروپ اسٹیج کے دوسرے میچ میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے گروپ اسٹیج میں پاکستان کا پہلا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوا جس میں قومی ٹیم نے 81 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔

گروپ اسٹیج کے دوسرے میچ میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا جو کل بروز منگل حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔

ہیڈ کوچ بریڈ برن نے سری لنکا کے خلاف پاکستان کا خفیہ ہتھیار مکی آرتھر کو قرار دیا جو 2019 سے 2021 تک سری لنکن ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں۔

ہیڈ کوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ ’’ہمارے پاس ایک خفیہ ہتھیار ہے جو کہ مکی آرتھر ہیں اور وہ سری لنکن ٹیم کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’’آج صبح ہم نے کچھ میٹنگز کی ہیں جس میں مکی آرتھر بھی شامل تھے اور انہوں نے کھلاڑیوں کو کچھ گُر سکھائے ہیں جو کہ میچ میں فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں‘‘۔

Advertisement

دوسری جانب سری لنکن اسپنر مہیش تھیکشنا کا ہیمسٹرنگ کی انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد منگل کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کا امکان ہے۔

Advertisement

سری لنکا کے معاون کوچ نوید نواز نے بتایا کہ مہیش تھیکشنا گزشتہ ماہ ایشیاکپ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، میرے خیال میں اب وہ کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/10/178855/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/10/178855/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version