شاہین آفریدی کی صحت کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

شاہین آفریدی کی صحت کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی
قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین آفریدی انجری سے صحتیاب ہوگئے ہیں جب کہ ان کی انگلی بھی مکمل طور پر ٹھیک ہے۔
پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی اب تک آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں بہترین کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں جب کہ ان کی بولنگ کی رفتار بھی قدرے کم دکھائی دے رہی ہے۔
حال ہی میں کچھ سابق کھلاڑیوں نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ شاید شاہین آفریدی کسی انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی بھی متاثر ہورہی ہے۔
ٹاہم اب ٹیم ذرائع نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی مکمل طور پر فٹ ہیں اور بھارت کے خلاف میچ میں اپنی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ٹیم انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شاہین آفریدی کے مسائل اتنے بڑے نہیں کہ انہیں میدان میں قدم رکھنے سے روکا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کرکٹرز نے شاہین آفریدی کی بولنگ کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی
ٹیم انتظامیہ نے بتایا کہ ایشیاکپ کے دوران کولمبو میں بھارت کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی کو فیلڈنگ کے دوران انگلی ہر دباؤ محسوس ہوا تھا جس سے کچھ سوجن بھی آگئی تھی تاہم اب انہیں درد کی کوئی شکایت نہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شاہین آفریدی ابتدائی اوورز میں وکٹیں حاصل کرنے کے عادی ہیں اور وکٹیں نہ ملنے کے باعث وہ مایوس ہیں لیکن یہ صرف ایک میچ کی بات ہے اور جیسے ہی وہ دوبارہ وکٹیں حاصل کرنے لگیں گے تو اپنی فارم میں آجائیں گے۔
خیال رہے کہ شاہین آفریدی نے آخری 5 ون ڈے میچز میں 276 رنز دے کر 69 کے اوسط کے ساتھ صرف 6 وکٹیں حاصل کی ہیں جب کہ وہ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے تھے۔
تاہم اس سے قبل انہوں نے ایشیاکپ کے دوران بھارت کے خلاف بارش سے متاثرہ میچ میں 35 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں تھیں جن میں بھارتی کھلاڑی روہت شرما اور ویرات کوہلی جیسے اہم کھلاڑیوں کی وکٹ بھی شامل تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/10/239024/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/10/239024/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

