Advertisement

شاداب خان نے قومی ٹیم میں سُستی کی وجہ بتادی

شاداب خان نے قومی ٹٰیم میں سستی کی وجہ بتادی

شاداب خان نے قومی ٹٰیم میں سستی کی وجہ بتادی

نائب کپتان شاداب خان نے قومی ٹیم میں سُستی کی وجہ بریانی کو قرار دے دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھارت کے شہر حیدر آباد میں موجود ہے، جہاں قومی ٹیم نے اب تک دو وارم اپ میچز کھیلے ہیں۔

پہلے میچ میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوا جس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ دوسرا وارم اپ میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلا گیا جس میں بھی قومی ٹیم کو 14 رنز سے شکست ہوئی۔

دوسرے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کی قیادت شاداب خان نے کی، منگل کو میچ کے اختتام پر نائب کپتان نے پریس کانفرنس کی جس دوران ان سے سوال و جواب کیے گئے۔

پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے سوال کیا کہ ’’یہ بتائیں کہ ہمارے حیدر آباد کی بریانی کھائی کہ نہیں آپ نے؟‘‘۔

https://twitter.com/arubah56/status/1709250312312418776?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1709250312312418776%7Ctwgr%5Eeed092747be31ac57475e12909e696278055449f%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdunews.com%2Fnode%2F800821

Advertisement

سوال کا جواب شاداب خان نے مزاحیہ انداز میں دیا اور کہا کہ ’’ہم تو روز ہی کھارہے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ اس کی وجہ سے ہم تھوڑا سُست بھی ہورہے ہیں‘‘۔

خیال ہے کہ بھارت پہنچنے پر قومی ٹیم کا بھرپور استقبال کیا گیا تھا جس کا اعتراف کھلاڑیوں نے خود شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا تھا جب کہ بھارت میں لذیذ کھانوں سے قومی ٹیم کی خوب خاطر تواضع بھی کی جارہی ہے۔

تاہم قومی ٹیم کو بیف کا گوشت دستیاب نہیں لیکن اس کے متبادل کھلاڑیوں کے مینیو میں چکن، مٹن اور مچھلی کو بطور پروٹین شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے مینیو میں لذیذ کھانوں کے آپشنز شامل کیے گئے ہیں جن میں دنبیں کی چانپیں، ذائقہ دار مٹن کری، بٹر چکن اور گرلڈ مچھلی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا مقابلہ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز سے ہوگا جب کہ پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/10/301968/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/10/301968/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
Next Article
Exit mobile version