Advertisement

حسن علی بھارت میں گھٹن محسوس کرنے لگے

قومی فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ جب ہم ہوٹل کے ایک کمرے میں ہی بند رہیں گے تو گھٹن تو محسوس ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں ورلڈکپ 2023 کے لیے بھارت کے شہر بنگلورو میں موجود ہے، جہاں قومی ٹیم کا اگلا مقابلہ کل آسٹریلیا سے ہوگا جب کہ اس سے قبل میچ میں پاکستان کو بھارت سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بنگلورو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا تھا کہ ایک میچ ضرور ہارے ہیں لیکن آئندہ میچز جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری گاڑی چلتے چلتے رکی تھی اور اب اگلے میچز میں یہ گاڑی پھر چلے گی جب کہ حسن علی مذاق کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں پیٹرول سستا ہوگیا ہے اس لیے گاڑی اب چلتی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے آنے سے ہمارے فینز کی تعداد بڑھ گئی ہے اور اب ہم 40 پاکستانی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فخر زمان کی گھٹنے کی انجری چل رہی ہے جب کہ باقی تمام 14 پلیئرز دستیاب ہیں اور طبعیت کسی کے ہاتھ میں نہیں ہوتی۔

Advertisement

قومی فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ جب ہم ہوٹل کے ایک کمرے میں بند رہیں گے تو گھٹن تو محسوس ہوگی۔ ہمیں باہر جانے میں ایشو ہیں اور جب جاتے ہیں تو سیکیورٹی بہت ساتھ جاتی ہے۔

Advertisement

حسن علی نے کہا بھارت میرا سسرالی ملک ہے، مجھ پر بہت پریشر ہے لیکن میزبانی اچھی ہورہی ہے۔ ہماری بولنگ کو دنیا نمبر ون مانتی ہے اور یہ ہم خود سے نہیں کہتے۔

فاسٹ بولر کہتے ہیں میری والڈ کارڈ انٹری ہوئی ہے، شاید آپ لوگ نہیں مان رہے۔ ہمارا صرف ایک بولر تبدیل ہوا ہے جب کہ سارے پلئیرز میچ ونر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی فارمیٹ میں جب تک آپ وکٹ نہیں لیتے تو اسکور کو نہیں روک سکتے۔ میرے پاس جو بھی اسکز ہیں میں اس کو استعمال کرتا ہوں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/10/386948/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/10/386948/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چھکے کیلئے 6 اور صفر کیلئے 0 استعمال ہوتا ہے؛ حارث رؤف کا آئی سی سی میں مؤقف
ایشیا کپ، پاکستان کی شاندار واپسی، بنگلا دیش کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی
صاحبزادہ فرحان اور دھونی کے اسٹائل میں مماثلت، مگر اعترض کیوں؟ گن سیلیبریشن اورکون کون کرچکا؟
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version