ہر بھجن سنگھ کا بابر اعظم کو ویرات کوہلی سے سیکھنے کا مشورہ

ہر بھجن سنگھ کا بابر اعظم کو ویرات کوہلی سے سیکھنے کا مشورہ
سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بابر اعظم کو ویرات کوہلی سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔
جمعہ کو بنگلورو میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو مشورہ دیا ہے۔
ہربھجن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام پوسٹ کیا جس میں انہوں نے پاکستانی کپتان کو بھارت کے عظیم بلے باز ویرات کوہلی سے سیکھنے کا مشورہ دیا۔
Kohli is a Modren days legend without a question . Scored runs in every situation and conditions and won game for India .. Babar and many others should learn from King kohli ✌️baat khatam . Koi shak anyone ? https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/10/451588/amp/
Advertisement— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) October 21, 2023
انہوں نے کہا ’’بغیر کسی سوال کے ویرات کوہلی ماڈرن دنوں کے لیجنڈ ہیں جو ہر طرح کے حالات و کنڈیشن میں رنز بناتے ہیں اور بھارت کے لیے میچ جیتتے ہیں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کا ورلڈکپ کے ناقص بیٹنگ کرنے والے کپتانوں میں تیسرا نمبر
یاد رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اب تک چار میچز کھیل چکی ہے جس میں انہیں 2 میں کامیابی اور 2 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پاکستان نے نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے جب کہ بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/10/451588/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/10/451588/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News