Advertisement

بابر اعظم کا ورلڈکپ کے ناقص بیٹنگ کرنے والے کپتانوں میں تیسرا نمبر

بابر اعظم کا ورلڈکپ کے ناقص بیٹنگ کرنے والے کپتانوں میں تیسرا نمبر

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈکپ میں ناقص بیٹنگ کرنے والے کپتانوں میں تیسرے نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں بابر اعظم کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب ان کی کپتانی کو لے کر بھی سوالات ساٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔

ورلڈکپ کے ابتدائی 4 میچز میں بابر اعظم کی پرفارمنس بھی کافی مایوس کن رہی ہے جب کہ انہوں نے ورلڈکپ میں اب تک صرف 83 رنز ہی اسکور کیے ہیں۔

بابر اعظم نے ورلڈکپ کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف صرف 5 رنز اسکور کیے تھے جب کہ دوسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف وہ 10 رنز بناکر ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔

اب تک کپتان نے صرف بھارت کے خلاف میچ میں سب سے زیادہ 50 رنز اسکور کیے ہیں جب کہ آسٹریلیا کے خلاف بھی وہ 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔

موجودہ ورلڈکپ میں کپتانوں کی بدترین بیٹنگ اوسط میں بابر اعظم کا 20.75 کی اوسط کے ساتھ تیسرا نمبر ہے جب کہ پہلے نمبر پر بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن 18.33 کی اوسط کے ساتھ موجود ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں دوسرے نمبر پر 19.66 کی اوسط کے ساتھ جنوبی افریقہ کے ٹمبا بوؤما موجود ہیں جب کہ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا 21.50 کی اوسط کے ساتھ چوتھا نمبر ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ میں اگر کپتان بابر اعظم کی ناقص بیٹنگ کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو ان کی نمبر ون کی پوزیشن بھی خطرے میں پڑسکتی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/10/660801/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/10/660801/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version