شعیب ملک کی نظر میں کپتانی کیلئے بہترین کھلاڑی کون؟ اہم نام سامنے آگیا

شعیب ملک کی نظر میں کپتانی کیلئے بہترین کھلاڑی کون؟ اہم نام سامنے آگیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کپتانی کیلئے بہترین کھلاڑی کا نام بتادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی قائدانہ صلاحیتوں کے حوالے سے گفتگو کی۔
پروگرام کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ اگر بابر کپتانی سے پیچھے ہٹتے ہیں تو ون ڈے ورلڈکپ کے بعد قومی ٹیم کے کس کھلاڑی میں اتنی صلاحیت ہے جو قیادت کرسکے؟
سوال کے جواب میں شعیب ملک نے شاہین شاہ آفریدی کا نام لیا، انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ کیلئے شاہین شاہ آفریدی بطور کپتان بہترین انتخاب ہیں۔ ریڈ بال کرکٹ میں اس لیے نہیں کیونکہ اکثر ٹیسٹ میچز میں فاسٹ باؤلرز نے آرام کرنا ہوتا ہے۔
سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ لاہور قلندرز میں موجود لوگوں نے بھی یہ بات بتائی کہ وہ بہت اچھا اور ایگریسو کپتان ہے۔ لاہور قلندرز کیلئے اکثر فیصلے خود شاہین شاہ آفریدی ہی لیتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے پاک بھارت ورلڈکپ میچ کے بعد شعیب ملک نے بابر اعظم کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ایک کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنا چاہیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/10/694453/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/10/694453/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

