اسامہ میر اور فخر زمان کے حوالے سے اہم خبر آگئی

اسامہ میر اور فخر زمان کے حوالے سے اہم خبر آگئی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلر اسامہ میر اور بلے باز فخر زمان کے حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان اور لیگ اسپنر اسامہ میر مکمل فٹ ہوگئے ہیں۔ دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف پلیئنگ الیون میں شامل ہوسکتے ہیں۔
قومی کرکٹر اسامہ میر بخار میں مبتلا ہونے کے باعث بھارت کے خلاف میچ کی پلیئنگ الیون کیلئے آپشن نہ تھے۔ اطلاعات کے مطابق اب اسامہ میر مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔ دوسری طرف فخر زمان کو بھی گھٹنے کا درد تھا جو اب مکمل فٹ ہوچکے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بنگلورو میں قومی ٹیم آج شام 6 سے رات 9 بجے تک پریکٹس سیشن کرے گی۔
یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کا 18 واں میچ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں بھارتی شہر بنگلورو کے چنسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو پاکستان اس وقت 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ جیتنے کی صورت میں قومی ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم ہوجائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/10/793775/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/10/793775/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

