چار قومی ایتھلیٹس پر تین سال کی پابندی عائد

چار قومی ایتھلیٹس پر تین سال کی پابندی عائد
ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چار قومی ایتھلیٹس پر تین سال کی پابندی لگادی گئی۔
چار قومی ایتھلیٹس پر تین سال کی پابندی عائد کی گئی ہے جن میں عذیر رحمان، نعیم اختر، رابعہ عاشق اور ایشا عمران شامل ہیں۔
دو کا تعلق پاکستان آرمی اور دو کا تعلق پاکستان واپڈا سے ہے جب کہ ایتھلیٹس پر ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پابندی عائد کی گئی ہے۔
پابندی کا اطلاق 20 جولائی 2023 سے ہوگا اور پابندی 19 جولائی 2026 تک برقرار رہے گی۔
اس حوالے سے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ چاروں ایتھلیٹس نے رواں 34 ویں نیشنل گیمز میں ممنوعہ ادویات استعمال کی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ تین سال کے دوران چاروں ایتھلیٹس ڈومیسٹک، نیشنل اور انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/10/850159/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/10/850159/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

