شاداب خان جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم

شاداب خان جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم
قومی ٹیم کے نائب کپتان جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے اور ٹورنامنٹ میں واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔
نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنی ناقص کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بقیہ میچز میں بہترین کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں اب تک 4 میچز میں صرف دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔
جمعرات کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ’’اچھی کارکردگی نہ دکھانے کے باعث مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب کہ ایک آل راؤنڈر کو تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھانی چاہیے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ میں خراب فیلڈنگ پر پاکستان ٹیم کی فٹنس پر سوال اٹھنے لگے
خیال رہے کہ ورلڈکپ میں بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف پے درپے شکستوں کے بعد پاکستان ٹیم کا ورلڈکپ کا سفر ختم کے قریب ہے۔
ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا اگلا مقابلہ اب جنوبی افریقہ کے خلاف ہے جو کل بروز جمعہ کو کھیلا جائے گا جب کہ شاداب خان اس میچ میں بہترین دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
شاداب خان کہتے ہیں ’’ہم جانتے ہیں کہ اس بری صورت حال سے کیسے نکلنا ہے اور تمام میچز اب ہمارے لیے کرو یا مرو جیسے ہیں لیکن مجھے امید ہے کہ کل سے بہتر دن شروع ہوں گے‘‘۔
نائب کپتان نے کہا ’’جو ٹیمیں اچھی بولنگ کریں گے وہ ٹورنامنٹ میں آگے تک جائیں گی جب کہ ٹورنامنٹ میں اب تک ہماری بولنگ اچھی نہیں رہی، امید ہے کہ بقیہ میچز میں ہمارے بولرز اچھا پرفارم کریں گے‘‘۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم متحد ہے اور ہم اس بات پر توجہ نہیں دے رہے ہیں کہ لوگ ہمارے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں جب کہ ہم خود کو سوشل میڈیا سے دور ہی رکھ رہے ہیں تاکہ ٹیم کے اردگرد کسی قسم کی منفی بات نہ ہو۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/10/936972/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/10/936972/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

