Advertisement

مائیکل وان نے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیش گوئی کردی

مائیکل وان نے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیش گوئی کردی

مائیکل وان نے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیش گوئی کردی

سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گا۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں آج 32واں میچ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں جیت جنوبی افریقہ کے نام رہی۔

جنوبی افریقہ نے اس میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 36 ویں اوور میں صرف 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

میچ کے اختتام پر سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کردیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’کولکتہ میں ہونے والا سیمی فائنل میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا‘‘۔

اس سے قبل ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’’پاکستان ورلڈکپ سیمی فائنل کی دوڑ میں دوبارہ شامل ہوگیا ہے‘‘۔

واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر قومی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے جب کہ نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

ورلڈکپ میں پاکستان کا اگلا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا جو 4 نومبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/11/111354/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/11/111354/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، نیا ون ڈے کپتان کون؟
ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ 2026 کی لائن اپ مکمل، عمان اور یوے ای کی طویل عرصے بعد واپسی
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version