ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بھارتی بولر کی اہلیہ ان پر برس پڑیں

ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بھارتی بولر کی اہلیہ ان پر برس پڑیں
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی اہلیہ نے ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ بھارت میں جاری ہے جس کا فائنل اتوار کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ ورلڈکپ میں بھارتی بولر محمد شامی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد شامی گراؤنڈ میں سجدہ کرتے کرتے رک گئے؟ شائقین کرکٹ کی تنقید
محمد شامی نے اب تک ون ڈے ورلڈکپ میں 23 وکٹیں حاصل کی ہیں جب کہ ان کی کارکردگی نے بھارت کو کوئی میچز جتوائے ہیں جن میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل بھی شامل ہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 57 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
حال ہی میں محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے شوہر کی ورلڈکپ میں کارکردگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ’’کاش وہ اچھے کھلاڑی کی طرح اچھے انسان، شوہر اور باپ بھی ہوتے‘‘۔
انہوں نے کہا ’’کبھی کبھی یہ بات دل میں آتی ہے کہ انہیں کھلاڑی کی طرح اچھا انسان بھی ہونا چاہیے تھا، کاش وہ جیتنے اچھے کھلاڑی ہیں اتنے ہی اچھے باپ، شوہر اور انسان بھی ہوتے‘‘۔
ان کا مزید کہنا تھا ’’لوگوں کو ہماری پروفیشنل اور ذاتی زندگی کو الگ رکھنا چاہیے، اگر وہ کھلاڑی کی طرح اچھے انسان بھی ہوتے تو آج ہم سب ساتھ رہ رہے ہوتے‘‘۔
واضح رہے کہ محمد شامی نے 2017 میں ماڈل حسین جہاں سے شادی کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی ہے تاہم 2019 سے دونوں کے درمیان کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

