Advertisement

جاوید آفریدی بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے

جاوید آفریدی بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے

جاوید آفریدی بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی سابق کپتان بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی جانب سے تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبردای کے بعد پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی ان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔

جاوید آفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں لکھا ’’کوئی بھی بابر اعظم کی جگہ نہیں لے سکتا‘‘۔

خیال رہے کہ بدھ کو بابر اعظم نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف سے ملاقات کے بعد کپتانی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔

ایکس پر جاری بیان میں بابر اعظم کا کہنا تھا ’’تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہورہا ہوں، تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی کھیلتارہوں گا اور نئے کپتان سے بھر پور تعاون کروں گا‘‘۔

Advertisement

انہوں نے لکھا ’’یہ فیصلہ کرنا مشکل تھا لیکن یہ ہی درست وقت ہے، میری کپتانی میں ٹیم نے ون ڈے میں پہلی رینکنگ حاصل کی‘‘۔

بابر اعظم کی جانب سے کپتانی چھوڑنے کے فیصلے کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑیوں سمیت سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ نے ان کی حمایت میں بیان جاری کیے تھے۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سنبھالنے والے شاہین آفریدی کا کہنا تھا ’’بابر اعظم کی بے مثال قیادت کے زیر سائے حقیقی ٹیم ورک اور دوستی کا مشاہدہ ایک اعزاز ہے‘‘۔

انہوں نے لکھا تھا ’’آپ کی قیادت میں ٹیم کے اتحاد اور اجتماعی کامیابی کا عزم قابل تحسین ہے، انشااللہ آپ کو بیٹنگ میں مزید ریکارڈز توڑتے ہوئے دیکھیں گے‘‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version