Advertisement

ذکاء اشرف کی ورلڈکپ کے دوران دوبارہ بھارت جانے کی وجہ سامنے آگئی

ذکاء اشرف کی ورلڈکپ کے دوران دوبارہ بھارت جانے کی وجہ سامنے آگئی

ذکاء اشرف کی ورلڈکپ کے دوران دوبارہ بھارت جانے کی وجہ سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف ہفتے کو بھارت پہنچ گئے ہیں۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف ہفتے کو احمد آباد میں ہونے والے آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے آئندہ اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئے ہیں۔

ان کے ہمراہ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان ناصر بھی موجود ہیں جب کہ دونوں عہدیدار اجلاس میں شرکت کے بعد اتوار کو ہونے والا ورلڈکپ فائنل بھی دیکھیں گے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں ورلڈکپ کی کارکردگی، ریونیو جنریشن، تماشائیوں کے ٹرن آؤٹ کے ساتھ ساتھ ون ڈے فارمیٹ کا مستقبل اور پاکستان میں 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کی ممکنہ میزبانی کے بارے میں غور و خوض کرنا شامل ہے۔

یاد رہے کہ ذکاء اشرف اس سے قبل 14 اکتوبر کو پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ دیکھنے کے لیے بھارت کے شہر حیدر آباد پہنچے تھے جب کہ اس میچ میں بھارت نے 7 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔

دوسری جانب پاکستان کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی نہ کرنے پر بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس سے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹی 20 باؤلرز رینکنگ: بھارتی ورن چکروتی نمبر ون، پاکستانی باؤلرز کی بڑی ترقی
ایشیا کپ: پی سی بی کا اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ، بائیکاٹ پر قائم موقف برقرار
میچ ریفری تبدیل، ایشیا کپ تنازع حل ہو گیا، پاکستان آج میچ کھیلے گا
ایشیا کپ 2025: بنگلا دیش نے افغانستان کو 8 رنز سے ہرا دیا
پہلا ونڈے؛ پاکستان ویمنز کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version