Advertisement

بابر اعظم کوچز کے ہمراہ گالف کھیلنے پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کولکتا میں کوچز کے ہمراہ گالف کھیلنے پہنچ گئے۔

بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے مقابلے جاری ہیں جہاں آج افغانستان اور آسٹریلیا مدمقابل ہیں، وہیں گروپ مرحلے میں اپنے 8 میچز کھیلنے کے بعد قومی ٹیم نے آج مکمل آرام کیا۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم اور ٹیم کے کچھ کوچز کولکتا میں آؤٹنگ کرتے ہوئے گالف کھیلنے پہنچ گئے۔ کپتان بابر اعظم ، کوچ بریڈ برن ، بیٹنگ کوچ اینڈریو پٹک اور بولنگ کوچ مورنی مورکل نے رائل گالف کلب کولکتا میں گالف کھیلا۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہوٹل ہی میں جم اور پول سیشنز میں حصہ لیا ، دیگر کھلاڑی مکمل آرام کرتے رہے جب کہ  پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی، ٹریننگ سیشن مقامی وقت کے مطابق دو پہر دو بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ میں اپنے آخری گروپ میچ میں ہفتے کو اہم مقابلے میں انگلینڈ کے خلاف مدمقابل ہونا ہے جب کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کو اچھے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔

Advertisement

اور آگر آج آسٹریلیا افغانستان کو شکست دے دیتا ہے اور نیوزی لینڈ اپنا میچ سری لنکا سے بھی ہارجاتی ہے تو پھر پاکستان کو انگلش ٹیم کو صرف شکست دینا ہی کافی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version