فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز: تاجکستان کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز: تاجکستان کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 کے لیے تاجکستان کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 کے لیے تاجکستان کی ٹیم دوشنبہ سے اسلام آباد پہنچی۔
تاجک سفارت خانے سے سفارتکار ارو اور دیگر اراکین نے ٹیم کا استقبال کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فیسیلٹی پی ایس بی سعید اختر، سیکیورٹی آفیسر محمد اشرف اور رکن محمد اسد موجود تھے۔
تاجکستان ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔
پاکستان اور تاجکستان کے درمیان فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 کا میچ 21 نومبر کو شیڈول ہے۔
میچ جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم کو سعودی عرب کے ہاتھوں 0-4 سے شکست ہوئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/11/563542/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/11/563542/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

