محمد عامر بھارتی بولنگ کے معترف

محمد عامر بھارتی بولنگ کے معترف
فاسٹ بولر محمد عامر بھارت بولنگ کے معترف ہوگئے ہیں۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے 33ویں میں آج بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہوا جس میں شبھمن گل، ویرات کوہلی اور شریئس ائیر کی شاندار اننگز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر بھارت نے 357 رنز بنائے۔
جواب میں بھارتی بولر محمد سراج اور محمد شامی نے سری لنکا کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے اور پوری ٹیم 20ویں اوور میں 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد سراج نے 3، جسپریت بمراہ نے 2 اور روندرا جڈیجا نے 1 وکٹ حاصل کی۔
بھارت کی تباہ بولنگ کے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر بھی دیوانے ہوگئے اور انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کیا۔
Advertisementworldclass bowling display from Indian bowlers.this is called world class bowling .#IndiavsSriLanka
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) November 2, 2023
محمد عامر لکھتے ہیں ’’بھارتی بولرز کی جانب سے عالمی بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور اسے ہی عالمی معیار کی بولنگ کہا جاتا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم ورلڈکپ کے گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہی ہے اور 7 میچز جیتنے کے بعد 14 پوائنٹس کے ساتھ انہوں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/11/591651/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/11/591651/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News