Advertisement

ٹیم میں کوئی لڑائی نہیں، پوری ٹیم متحد ہے، ذکاء اشرف

ٹیم میں کوئی لڑائی نہیں، پوری ٹیم متحد ہے، ذکاء اشرف

ٹیم میں کوئی لڑائی نہیں، پوری ٹیم متحد ہے، ذکاء اشرف

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کہتے ہیں پاکستان ٹیم میں کوئی لڑائی نہیں اور پوری ٹیم متحد ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا کہ ٹیم میں اندرون خانہ کوئی لڑائی نہیں ہے اور پوری ٹیم متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی میں نے ہی بابر اعظم کو دوبارہ فون کرکے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے جب کہ بابر اعظم نے کہا ہے کہ فکر نہ کریں پوری ٹیم زور لگائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہمارے اوپنرز نے شاندار پرفارمنس دی ہے اور فخر زمان کو سنچری اسکور کرنے پر میں نے مبارکباد کے ساتھ 10 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔

ذکاء اشرف کہتے ہیں احمد آباد کے گراؤنڈ میں پاکستان کا اتنا بڑا پرچم دیکھ کر میرے جذبات بے قابو ہوگئے تھے جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے گراؤنڈ میں پاکستان کا قومی ترانہ بھی چلایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضول کہانیاں کرکٹ کے دشمن اڑاتے ہیں جب کہ ٹیم کے لیے میری نیک خواہشات اور دعائیں ہیں، اللہ انہیں کامیاب کرے۔

Advertisement

یاد رہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا اگلا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا جو 11 نومبر کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا جب کہ سیمی فائنل میں کوالیفائی کے لیے قومی ٹیم کا یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے۔

Advertisement

انگلینڈ کے خلاف جیت کے بعد بھی قومی ٹیم کا کوالیفائی کرنا مشکل نظر آرہا ہے تاہم قومی ٹیم کی قسمت کا فیصلہ افغانستان کے میچز کے نتائج پر منحصر ہے۔

اگر افغانستان اگلے دونوں میچز ہار جائے اور نیوزی لینڈ بھی اپنا اگلا میچ ہار جائے تو پاکستان کوالیفائی کرجائے گا یا اگر نیوزی لینڈ میچ جیت جائے تو دونوں ٹیموں کے درمیان رن ریٹ کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کا اس وقت رن ریٹ 0.036 ہے جب کہ نیوزی لینڈ کا 0.398 ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/11/614014/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/11/614014/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version