Advertisement

وسیم اکرم نے ورلڈکپ میں بابر اعظم کی ناقص کارکردگی کی وجہ بتادی

وسیم اکرم نے ورلڈکپ میں بابر اعظم کی ناقص کارکردگی کی وجہ بتادی

وسیم اکرم نے ورلڈکپ میں بابر اعظم کی ناقص کارکردگی کی وجہ بتادی

سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں بابر اعظم کی کارکردگی ٹیم کے دباؤ کی وجہ سے متاثر ہوئی۔

مقامی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے انکشاف کیا کہ بابر اعظم پر کپتانی کے دباؤ کا اثر ہوا جس کی وجہ سے وہ پرفارم کرنے میں ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ بیٹنگ کرنے کریز پر آتے ہیں تو آپ کو کپتانی کے حوالے سے سوچ کو ایک طرف رکھنے کی ضرروت ہوتی ہے جب کہ کپتان ایشیاکپ سمیت ورلڈکپ میں بھی تناؤ کا شکار دکھائی دیے۔

ان کا بابر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا ’’کپتانی کا دباؤ ہمیشہ رہے گا لیکن جب آپ کریز پر آئیں تو اپنی ساری توجہ رنز بنانے پر مرکوز رکھیں‘‘۔

یاد رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں بری طرح ناکام ہوکر آج وطن واپس پہنچ گئی ہے جب کہ قومی ٹیم کو لیگ کے 5 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ قومی ٹیم کو لیگ کے 5 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہو جس میں 4 لگاتار شکست بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کپتان بابر اعظم بھی ورلڈکپ میں کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے جب کہ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 40 کی ایوریج سے 282 رنز اسکور کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version