’’بائے بائے پاکستان‘‘ وریندر سہواگ کی پاکستان ٹیم پر تنقید

’’بائے بائے پاکستان‘‘ وریندر سہواگ کی پاکستان ٹیم پر تنقید
سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی پرفارمنس پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 بھارت میں جاری جس کا گروپ مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچنے والا ہے جس کے بعد ٹاپ فور ٹیمیں سیمی فائنل میں ٹکرائیں گی۔
ورلڈکپ سے باہر ہونے کے دہانے پر کھڑی پاکستان ٹیم پر سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے تنقید کی اور ’’بائے بائے پاکستان‘‘ کی تصویر شیئر کی۔
Pakistan Zindabhaag!
Have a safe flight back home . pic.twitter.com/7QKbLTE5NYAdvertisement— Virender Sehwag (@virendersehwag) November 10, 2023
انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لکھا ’’پاکستان زندہ بھاگ، واپس گھر کی فلائٹ محفوظ ہو‘‘۔
یاد رہے کہ بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں جب کہ چوتھی پوزیشن کا فیصلہ کل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے بعد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ 2023: پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بڑھ گئے
پاکستان کا سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنا انتہائی مشکل نظر آرہا ہے کیونکہ نیوزی لینڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے جب کہ ان کا رن ریٹ بھی پاکستان سے بہتر ہے۔
پاکستان ٹیم اس وقت 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے جب کہ سیمی فائنل میں کوالیفائی کے لیے قومی ٹیم کو اپنا اگلا میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا جو کہ مشکل نظر آرہا ہے۔
پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی اس وقت ہی ممکن ہوگی جب قومی ٹیم انگلینڈ کو 287 رنز سے شکست دے یا پھر ان کا دیا ہوا ہدف 2.4 اوورز میں مکمل کرلے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

