احسن رمضان ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

احسن رمضان ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
پاکستانی کھلاڑی احسن رمضان نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں کوالیفائی کرلیا ہے۔
قطر کے شہر دوحہ میں بدھ کو آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ مینز اسنوکر چیمپئن شپ کا سیمی فائنل ہوا جس میں پاکستانی کھلاڑی احسن رمضان نے فتح اپنے نام کی۔
احسن رمضان نے اپنے مخالف کھلاڑی 15 ریڈ ورلڈ چیمپئن علی علوبیدلی کو سیمی فائنل میں 6-4 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا
دوسری جانب پاکستانی کیوئسٹ محمد نسیم کو دوسرے سیمی فائنل میں مائیکل جارجیو سے 6-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ انہوں نے 15 ریڈ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل احسن رمضان اور محمد نسیم منگل کو آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ مینز اسنوکر چیمپئن شپ میں پہنچے تھے۔
احسن رمضان نے کوارٹر فائنل میں بحرین کے حبیب صباح کو 5-2 سے شکست دی تھی جب کہ محمد نسیم نے چین کے شیاؤ لونگ لیانگ کو 5-4 سے ہرایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News