احسان اللہ کی انجری کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

احسان اللہ کی انجری کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی
قومی فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔
فاسٹ بولر احسان اللہ کہنی کے آپریشن کے بعد گیارہ ہفتے گزارتے ہوئے تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ اس سے قبل ایک ڈاکٹر نے انگلینڈ سے آکر ستمبر کے پہلے ہفتے میں احسان اللہ کا آپریشن کیا تھا۔
آپریشن کے بعد احسان اللہ کی کہنی پر ایک کور (براس) چڑھا دیا گیا تھا جو چار ہفتے رہا جس کے بعد ڈاکٹر اور فزیو روزانہ کی بنیاد پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں احسان اللہ کا معائنہ کرتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ، احسان اللہ اور محمد حسنین کی انجری کے حوالے سے اہم خبر
احسان اللہ کی کہنی سے وہ کور (براس) پانچویں ہفتے ہٹادیا گیا تھا جس کے بعد ان کا ری ہیبلیٹیشن شروع کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں ان کا ایم آر آئی اسکین ہوا تھا جس سے پتہ چلا تھا کہ وہ ڈاکٹرز کی آپریشن کے بعد ظاہر کی گئی علامات کے مطابق وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔
ڈاکٹرز پر امید ہیں کہ احسان اللہ اپنی ریکوری کے سولہ ہفتے مکمل ہونے کے بعد ٹریننگ شروع کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/11/852656/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/11/852656/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News