شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے دستیابی ظاہر کردی

شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے دستیابی ظاہر کردی
سابق کپتان اور تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے دستیابی ظاہر کردی ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا انعقاد امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا جس کے لیے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے دستیابی ظاہر کردی ہے۔
مقامی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ 2024 میں پاکستان کے لیے میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنا پسند کروں گا اور مجھے فٹنس کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کی نظر میں کپتانی کیلئے بہترین کھلاڑی کون؟ اہم نام سامنے آگیا
انہوں نے کہا ’’میں آج بھی اتنا ہی فٹ ہوں جتنا پہلے تھا، اگر پی سی بی مجھ سے رابطہ کرتا ہے تو میں دستیاب ہوں گا‘‘۔
خیال رہے کہ 42 سالہ کھلاڑی 124 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جس میں 31.21 کی اوسط اور 125.64 کے اسٹرائیک ریٹ سے 2 ہزار 435 رنز اسکور کیے ہیں۔
علاوہ ازیں سابق کپتان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 12 ہزار 688 رنز کے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جب کہ انہوں نے 79 نصف سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/11/968484/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/11/968484/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

