Advertisement

شاہین آفریدی کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں آرام دیے جانے کا امکان

آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں شاہین آفریدی کو آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جس کا دوسرے ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن میں کھیلا جائے گا جب کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 360 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگر پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو شاہین آفریدی کو تیسرے ٹیسٹ میں آرام کروایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق شاہین آفریدی بیک ٹو بیک میچز کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار ہیں جب کہ ٹیم انتظامیہ چاہتی ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل تازہ دم ہوجائیں۔

واضح رہے کہ تیسرا ٹیسٹ 7 جنوری کو ختم ہوگا جس کے فوری بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا جب کہ دونوں سیریز کے درمیان بہت ہی کم وقفہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version