Advertisement

بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کو ڈیڑھ کروڑ کا چونا لگ گیا

بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کو ڈیڑھ کروڑ کا چونا لگ گیا

بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کے ساتھ ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ سامنے آیا ہے۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کے ساتھ 1.63 کروڑ کا فراڈ ہوا ہے جس کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 25 سالہ مرنانک سنگھ خو کو آئی پی ایل کا کرکٹر ظاہر کرتا تھا اور دولت کی خاطر اس نے کئی لوگوں سے فراڈ کیا۔

مرنانگ سنگھ نے دولت کی خاطر ہی پہلے میدان چھوڑا اور پھر دولت مند لوگوں کو ٹھگنے لگا جس کی تازہ مثال رشبھ پنت ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دھوکہ دہی سے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کو ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا چونا لگایا ہے جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

Advertisement

پولیس کے مطابق ملزم نے 2020 سے 2021 کے دوران رشبھ پنت سے رقم حاصل کی، علاوہ ازیں ملزم نے مختلف کیب ڈرائیورز اور ریسٹورنٹس سے بھی دھوکہ دہی سے رقم حاصل کی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم فراڈ کرتے وقت خود کو ایک کھلاڑی یا سینئر پولیس افسر ظاہر کیا کرتا تھا جب کہ پولیس نے اس کے موبائل سے کئی خواتین کی قابل اعتراض تصاویر بھی برآمد کی ہیں۔

مرنانک سنگھ کا دعویٰ ہے کہ وہ ہریانہ سے انڈر 19 کرکٹ اور 2014 سے 2018 تک ممبئی انڈینز کے لیے بھی کھیل چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version