Advertisement

پرتھ ٹیسٹ؛ سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جب کہ ٹیم کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو پوائنٹس بھی کاٹ لیے گئے ہیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر بھی میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کو 360 رنز سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 487 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں قومی ٹیم 271 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی جب کہ پاکستان کو پہلی اننگز میں 216 رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔

Advertisement

آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 233 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز ڈکلیئر کردی تھی جب کہ پاکستان کو جیت کے لیے 450 رنز کا ہدف دیا تھا۔

Advertisement

تاہم قومی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح ناکام ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 89 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی
قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کا انعقاد
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، پاک بھارت ٹاکرا کس اسٹیڈیم میں ہو گا ؟
لیجنڈ ایتھلیٹ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی فتح کی پیش گوئی کر دی
Next Article
Exit mobile version