بگ بیش؛ حارث، اسامہ اور زمان خان کی این او سی میں توسیع کی درخواست مسترد
حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان کی این او سی میں توسیع کی درخواست مسترد
پاکستان کرکٹ بورڈ نے حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان کی این او سی میں توسیع کی درخواست کو مسترد کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر حارث رؤف اور اسپنر اسامہ میر کے لے این او سی میں توسیع کی میلبرن اسٹارز کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کی درخواست 28 دسمبر کو ختم ہورہی ہے جب کہ پی سی بی نے اپنے فیصلے سے میلبرن اسٹارز اور سڈنی تھنڈرز کو بھی آگاہ کردیا ہے جب کہ زمان خان سڈنی تھنڈرز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔
تینوں کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف 12 جنوری سے شروع ہونے والی پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
خیال رہے کہ میلبرن اسٹارز نے باضابطہ طور پر حارث رؤف اور اسامہ میر کی دستیابی کے لیے اجازت طلب کی تھی جب کہ توسیع 12 جنوری تک کے لیے طلب کی گئی تھی۔ سڈنی تھنڈرز کی جانب سے بھی متعدد درخواستوں کے ذریعے زمان خان کے لیے اجازت مانگی گئی تھی۔
اگر پی سی بی بگ بیش لیگ کے لیے کھلاڑیوں کو منظوری دے دیتا تو تینوں کھلاڑی ممکنہ طور پر تین اضافی میچز کھیل سکتے تھے جب کہ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ این او سی کے مطابق کھلاڑی صرف 28 دسمبر تک ہی دستیاب رہیں گے۔
این او سی کے ضوابط کے مطابق حارث رؤف اور اسامہ میر جمعرات کو ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف اپنا آخری بی بی ایل میچ کھیلیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

