اظہر علی ٹاپ 10 پاکستانی بیٹرز کی فہرست میں شامل
اظہر علی ٹاپ 10 پاکستانی بیٹرز کی فہرست میں شامل
اظہر علی فرسٹ کلاس کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی بیٹرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچریاں بنانے والے ٹاپ 10 پاکستانی بیٹرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے پریزیڈنٹ کپ میں اظہر علی نے سوئی نادردن گیس پائپ لائن کی نمائندگی کرتے ہوئے غنی گلاس کے خلاف اپنی 49 ویں فرسٹ کلاس سنچری مکمل کی۔
یہ بھی پڑھیں: اظہر علی ریٹائرمنٹ کے بعد کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند
انہوں نے 143 گیندوں پر 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 109 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ وہ 69 نصف سنچریاں بھی اسکور کرچکے ہیں۔
سابق کپتان نے 263 فرسٹ کلاس میچز میں 455 اننگز کھیلی ہیں جس میں وہ 36 بار ناٹ آؤٹ رہے ہیں جب کہ انہوں نے 39.27 کی اوسط سے 16 ہزار 454 رنز اسکور کیے ہیں۔
یاد رہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں پاکستانی بلے بازوں کی فہرست میں ظہیر عباس سب سے زیادہ 108 سنچریوں کے ساتھ سر فہرست ہیں جب کہ جاوید میانداد 80 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اظہر علی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
تیسرے نمبر پر 73 سنچریوں کے ساتھ ماجد خان، چوتھے نمبر پر 72 سنچریوں کے ساتھ مشتاق محمد، پانچویں نمبر پر 56 سنچریوں کے ساتھ یونس خان اور 55 سنچریوں کے ساتھ حنیف محمد کا چھٹا نمبر ہے۔
علاوہ ازیں ساتویں نمبر پر 53 سنچریوں کے ساتھ شفیق احمد، آٹھویں نمبر پر 50 سنچریوں کے ساتھ صادق محمد، نویں نمبر پر آصف مجتبیٰ اور اظہر علی 49،49 سنچریوں کے ساتھ موجود ہیں جب کہ 46 سنچریوں کے ساتھ یونس احمد کا دسواں نمبر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News