Advertisement

اسکواش کھلاڑی حذیفہ ابراہیم کا عالمی سطح پر بڑا اعزاز

اسکواش

اسکواش کھلاڑی حذیفہ ابراہیم کا عالمی سطح پر بڑا اعزاز

اسکواش کھلاڑی حذیفہ ابراہیم  نے عالمی سطح پر بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے  مطابق  امریکی شہر فلاڈیلفیا میں یو ایس اوپن انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ کے مقابلے منعقد ہوئے۔

یو ایس اوپن انڈر 19 چیمپئن شپ میں 30 ممالک کے 128 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

اسکواش چیمپئن شپ مقابلوں میں پاکستان آرمی کے حذیفہ ابراہیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور  مسلسل 6 میچ جیت کر فائنل میں پہنچے جہاں ان کا مقابلہ امریکا کے رشی سری واستو سے ہوا۔

حذیفہ ابراہیم نے فائنل میں شاندار کھیل پیش کیا تاہم سنسنی خیز مقابلے کے بعد امریکی کھلاڑی رشی سری واستو نے کامیابی حاصل کی۔

Advertisement

حذیفہ ابراہیم نے انڈر 19 کیٹیگری میں یو ایس جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 2023 میں  چاندی کا تمغہ جیتا۔

یو ایس اوپن انڈر 19 سکواش چیمپئن شپ میں پاک آرمی کے حذیفہ ابراہیم نے چاندی کا تمغہ جیت کر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version