Advertisement

بھارتی لیگ اسپنر روی بشنوئی ٹی ٹوئنٹی میں دنیا کے نمبر ون بولر بن گئے

بھارتی لیگ اسپنر روی بشنوئی ٹی ٹوئنٹی میں دنیا کے نمبرون بولر بن گئے

بھارتی لیگ اسپنر روی بشنوئی ٹی ٹوئنٹی میں دنیا کے نمبرون بولر بن گئے

تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارتی لیگ اسپنر روی بشنوئی دنیا کے نمبرون بولر بن گئے ہیں۔

بھارتی لیگ اسپنر روی بشنوئی نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں شاندار پرفارمنس کے بعد چار درجہ ترقی پا کر افغان اسپنر راشد خان سے ٹاپ پوزیشن چھین لی ہے جب کہ وہ آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دنیا کے نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔

روی بشنوئی نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں 9 وکٹیں حاصل کرکے سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

23 سالہ کھلاڑی نے 2022 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کے بعد سے اب تک 21 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 34 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

روی بشنوئی کی ٹاپ پوزیشن سے راشد خان سمیت وینندو ہسرنگا، عادل رشید اور مہیش تھیکشانہ کی عالمی رینکنگ میں ایک، ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں بھارت کے روی بشنوئی 699 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، راشد خان 692 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور وینندو ہسرنگا 679 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Advertisement

بلے بازوں کی رینکنگ میں بھی بھارت کے سوریا کمار 855 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے محمد رضوان کا 787 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔

Advertisement

جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم 756 پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم 734 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اذلان شاہ کپ میں شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹرز ہاکی کی سپورٹ میں بول پڑے
جیمز اینڈرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا 
اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو ہرا دیا
قومی ہاکی ٹیم فائنل میں جاپان کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، محسن نقوی
پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان میں ای گیمنگ کے سب سے بڑے مقابلے کا انعقاد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version