Advertisement

مدثر نذر نے بابر اعظم کے دوبارہ کپتان بننے کی پیش گوئی کر دی

پاکستان کے سابق اوپنر کھلاڑی مدثر نذر نے بابر اعظم کے دوبارہ کپتان بننے کی پیش گوئی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان مدثر نذر نے دبئی میں بول نیوز کے نمائندے اعجاز وسیم باکھری کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ بابر اعظم مستقبل میں دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بن سکتے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور یو اے ای ٹیم کے ہیڈکوچ مدثر نذر نے کہا کہ یو اے ای کی کرکٹ ٹیم سخت ٹریننگ کر رہی ہے اور یہ  ٹیم مستقبل میں بڑی ٹیموں کو شکست دے گی

ایک سوال کے جواب میں مدثر نذر نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم اگر آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر شکست دینا چاہتی ہے تو باؤلرز کو کردار ادا کرنا پڑے گا۔

مدثر نذر نے کہا کہ پاکستان پیس بیٹری کے اہم رکن شاہین شاہ آفریدی کے کندھوں پر بہت زیادہ ذمہ داری ہے اور انہیں نئی گیند سے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی وکٹ لینا ہو گی۔

Advertisement

متحدہ عرب امارات کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ اگر شاہین آفریدی کو نئی گیند پر وکٹیں نہ ملیں تو ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ ہمارا اسپن اٹیک بہت کمزور ہے۔

بابر اعظم کے حوالے سے مدثر نذر نے بول نیوز کے نمائندے اعجاز وسیم باکھری کو بتایا کہ بابر اعظم پر کپتانی نہ ہونے سے پریشر کم ہو گیا ہے، اب وہ اپنا نیچرل کھیل پیش کر سکتا ہے۔

مدثر نذر نے مزید کہا کہ بابر اعظم کے ورلڈ کلاس بیٹر ہونے میں کوئی شک نہیں ہے اس نے آسٹریلوی پچوں پر رنز اسکور کئے ہیں، اور امید ہے کہ وہ موجودہ سیریز میں رنز اسکور کرے گا۔

مدثر نذر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے کندھوں پر چھوٹی عمر میں ہی قیادت کی ذمہ داری سونپ دی گئی تھی جو ظاہر ہے ایک دن واپس تو ہونا تھی۔

مدثر نذر نے ویرات کوہلی، سچن ٹنڈولکر، آئن بوتھم اور کپل دیو کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کھلاڑیوں کو کپتانی سے ہٹایا گیا تو انہوں نے کیرئیر کی بہترین کرکٹ کھیلی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version