دورہ نیوزی لینڈ میں منتخب نہ ہونے والے شاداب خان کا بیان سامنے آگیا
آل راؤنڈر شاداب خان نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب ہونے والی قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں شاداب خان کا نام شامل نہیں۔
اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے وہاب ریاض نے بتایا تھا کہ شاداب خان اہم کھلاڑی ہیں لیکن بدقسمتی سے انجری کی وجہ سے وہ اسکواڈ میں شامل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں شاداب خان نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب ہونے والی قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے لکھا ’’میں ابھی اپنی انجری سے ٹھیک ہورہا ہوں اور جلد ہی 4 روزہ کرکٹ کھیلنا شروع کردوں گا‘‘۔
AdvertisementBest of luck to everyone selected.
I am currently recovering well from my injury & will start playing 4-day cricket soon. We have a culture of disliking those who are selected in favour of those who aren’t. Let’s be positive, support Shaheen and all the players. #BackTheTeam pic.twitter.com/whlYybjzKT— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 19, 2023
ان کا کہنا تھا ’’ہمارے ہاں روایت ہے کہ جب کوئی کھلاڑی ٹیم میں منتخب نہیں ہوتا تو اس کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے کھلاڑی کو ناپسند کیا جاتا ہے لیکن آپ مثبت رہیں اور شاہین آفریدی سمیت ٹیم کو سپورٹ کریں‘‘۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ پر 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جس کا آغاز 12 جنوری سے ہونے جارہا ہے جب کہ پہلا میچ آکلینڈ میں شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاداب خان پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی بن گئے
دوسرا میچ 14 جنوری کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا میچ 17 جنوری کو ڈونیڈن، چوتھا میچ 19 جنوری کو کراسٹ چرچ اور پانچواں و آخری میچ 21 جنوری کو کراسٹ چرچ میں ہی کھیلا جانا ہے۔
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ:
شاہین شاہ آفریدی(کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، ابرار احمد، اعظم خان، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News