Advertisement

آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ، محمد یوسف نے اہم ٹپس دے دیے

آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ، محمد یوسف نے اہم ٹپس دے دیے

آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے قبل محمد یوسف نے بلے بازوں کو اہم ٹپس دے دیے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جس کا دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کو 360 رنز کے بڑے مارجن سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پرتھ ٹیسٹ میں قومی بلے باز عبداللہ شفیق نے پہلی اننگز میں 41 رنز اسکور کیے جب کہ دوسری اننگز میں وہ صرف 2 رنز ہی بناسکے جب کہ سعود شکیل نے پہلی اننگز میں 28 اور دوسری اننگز میں 24 رنز اسکور کیے تھے۔

پاکستان کے سابق بلے باز محمد یوسف نے دوسرے ٹیسٹ سے قبل ان کھلاڑیوں کے ساتھ اہم ٹپش شیئر کیے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران محمد یوسف نے کہا ’’عبداللہ شفیق اور سعود شکیل پہلی بار آسٹریلیا گئے ہیں،  آپ کو تکنیکی طور پر مضبوط ہونے کی ضرورت ہے‘‘۔

Advertisement

انہوں نے کہا ’’بہت سے کھلاڑی جدوجہد کررہے ہیں لیکن انہیں مضبوطی سے لڑنے، ٹھوس تکنیک برقرار رکھنے اور میدان میں صبر کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔

Advertisement

انہوں نے بلے بازوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ’’اگر ضروری ہو تو وکٹ کو کنڈیشنز کے مطابق ڈھالیں اور دیکھیں کہ بولر کیسی بولنگ کررہا ہے‘‘۔

ان کا کہنا تھا ’’کھیل کے حالات کا جائزہ لینا چاہیے اور اسی تشخیص کی بنیاد پر فیصلہ کرنا چاہیے کہ جارحانہ کھیل موزوں ہے یا نہیں، اگر کھیل کی نوعیت اور حالات جارحانہ کھیل کے لیے موزوں نہ ہوں تو پھر جارحانہ انداز اپنا مشکل ہوجاتا ہے‘‘۔

واضح رہے کہ محمد یوسف نے حال ہی میں انڈر 19 ایشیاکپ کے دوران پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈکوچ کے طور پر خدمات انجام دیں ہیں جب کہ ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا کرنا پڑا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version