Advertisement

جونیئر ہاکی ورلڈکپ؛ پانچویں و آٹھویں پوزیشن کے میچ میں بھی پاکستان کو شکست

جونیئر ہاکی ورلڈکپ؛ پانچویں و آٹھویں پوزیشن کے میچ میں بھی پاکستان کو شکست

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے پانچویں و آٹھویں پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے دی۔

ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام ملائیشیا کے شہر کوالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے پانچویں و آٹھویں پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ کے مقابلے میں سات گول سے ہرادیا۔

پاکستان کی جانب سے 14ویں اور 57 ویں منٹ میں عبدالقیوم نے فیلڈ گول، 34 ویں منٹ میں عمر مصطفی نے فیلڈ گول، 48ویں منٹ میں احتشام اسلم نے فیلڈ گول جب کہ کھیل کے آخری منٹ میں محمد سفیان خان نے پینلٹی کارنر کے زریعے گول اسکور کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمبیل نے تین گول اسکور کرکے ہیٹرک کی جب کہ ناتھن اور بروڈی دو  دو گول اسکور کرکے آسٹریلیا کو 5-7 سے فتح دلائی۔

اس موقع پر ٹیم کے ہمراہ منیجر لیفٹیننٹ کرنل (ر) آصف نواز کھوکھر، ہیڈ کوچ رویلینٹ آلٹمنس، کوچنگ پینل میں اولمپیئن شکیل عباسی، انٹرنیشنل محمد علی، انٹرنیشنل محمد آصف خان جب کہ فزیو تھراپسٹ محمد اسلم اور ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version