Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے سخت چیلنج کے لیے پوری طرح تیار

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے سخت چیلنج کے لیے پوری طرح تیار

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے پرتھ میں شروع ہونے جارہا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں کل آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے پرتھ اسٹیڈیم میں اترے گی، تین ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز بینو قادر ٹرافی کے لیے کھیلی جارہی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد اس وقت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

پاکستان اس وقت آئی سی سی کی ٹیسٹ عالمی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہے جب کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن آسٹریلیا بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنی دوسری سیریز کھیلے گی۔

انگلینڈ کے خلاف دو ٹییسٹ جیتنے، دو ہارنے اور ایک ٹیسٹ میچ ڈرا کرنے کے بعد آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ 20-2019 میں آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی جس میں اسے  دو صفر سے شکست ہوئی تھی۔

Advertisement

دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ سیریز مارچ 2022 میں پاکستان میں کھیلی گئی تھی۔ تین میچوں کی وہ ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا نے ایک صفر سے اپنے نام کی تھی۔

موجودہ ٹیسٹ سیریز میں قیادت شان مسعود کررہے ہیں جو پاکستان کے 35 ویں ٹیسٹ کپتان بن گئے ہیں۔ بابر اعظم سیریز کا پہلا میچ پاکستان کے لیے اپنا 50 واں ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

آئی سی سی ٹیسٹ بیٹر رینکنگ میں بابر اعظم اس وقت چوتھے نمبر پر ہیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اس وقت سعود شکیل اور عبداللہ شفیق بالترتیب 295 اور 228 رنز کے ساتھ پاکستان کے دو سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

سلمان علی آغا نے 221 رنز بنائے ہیں اور 3 وکٹیں حاصل کی ہیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے چھ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

آسٹریلیا کے موجودہ دورے میں پاکستان ٹیم نے کینبرا میں پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ کھیلا جو ڈرا ہوگیا، اس میچ میں کپتان شان مسعود نے ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

اسپنر ابرار احمد کے ان فٹ ہونے کے سبب آف اسپنر ساجد خان نے ٹیم میں شمولیت اختیار کی ہے۔

پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

Advertisement

شان مسعود (کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عامرجمال اور خرم شہزاد۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version